[ad_1]

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ میں 60 فیصد نمبرز والے اہل قرار

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹر میڈیٹ میں 60 فیصد نمبرز والے اہل قرار دے دیے گئے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے  داخلوں کی اہلیت سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2022 امتحان میں ایم بی بی ایس داخلے کیلئے 55 فیصد نمبر مقرر کردیے، ایم ڈی کیٹ 2022 امتحان میں ڈینٹل کالج داخلے کیلئے 45 فیصد نمبر مقرر کردیے گئے ہیں۔

ایم ڈی کیٹ کا امتحان تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ایم ڈی کیٹ 2022 کیلئے دوبارہ رجسٹریشن 10ستمبر تا25  ستمبر ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق دوبارہ رجسٹریشن کا مقصد ان طلبا کو موقع دینا ہے جو رجسٹریشن نہیں کرواسکے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *