[ad_1]

لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو شہریوں میں سے ایک نوجوان دم  توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد 4 نمبر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر زخمی نوجوان اسپتال میں چل بسا۔

موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے تھلے والے سے نقد رقم چھینی تھی، ملزمان فرار ہو رہے تھے تو تھلے والے نے شور مچا دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ پکوان سینٹر والے نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے پکوان سینٹر والا زخمی ہوا، اس دوران ایک پنکچر والے نے بھی ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔

ملزمان نے فائرنگ کر کے پنکچر والے لڑکے کو بھی زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔

گولی پنکچر والے نوجوان کی ٹانگ میں لگی تاہم زیادہ خون بہہ جانے سے وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *