[ad_1]

سیلاب اور بارشوں کے باعث 3386 ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سائٹس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے، سیلاب اور بارشوں کے باعث 3386 ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں۔

 پی ٹی اے کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں مزید 139 سائٹس کو بحال کر دیا گیا، کنیکٹوٹی کی فراہمی کے لیے آپٹیکل فائبر بیک ہال مکمل بحال کردیا گیا۔

 پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب صرف 429 سائٹس غیر فعال رہ گئی ہیں، ٹیلی کام سروسز کی بحالی کیلئے 850 ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

 پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث طویل پاور بریک ڈاؤن، فائبر کیبل کٹ جانے سے سروسز متاثر ہوئیں، پی ٹی اے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *