[ad_1]
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے تو ایسے نہیں تھے۔
مفتاح اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاست چمکانے کے لیے معیشت کو خطرے میں ڈال دیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے ایسے تو نہ تھے یہ پی ٹی آئی کا آپ پر بہت برا اثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہاتھ کاٹ کر آئی ایم ایف کو نہیں دے سکتے، آپ کی حکومت پر کسی کو اعتبار نہیں ہے، لہٰذا آئی ایم ایف کی تمام شرائط قوم کے سامنے رکھیں۔
[ad_2]