[ad_1]
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں بارش کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کراچی پہنچ گئے۔
سچل گوٹھ میں واقع سرکاری اسکولوں میں سینکڑوں متاثرہ افراد کو ٹھہرایا گیا ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مہراب پور سے ہے، ہم اپنی جانیں بچا کر یہاں پہنچے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مہراب پور میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، پہلے دن کھانا نہیں ملا تھا، کل سے کھانا ملنا شروع ہوا ہے، ہمارے مال مویشی سب سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں 15 جون تا 24 اگست سیلاب کے باعث 79 اموات ہوئیں، جبکہ 142زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع خیبر میں 21 اور مردان میں 16 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں 43 اور خیبر میں 35 افراد زخمی ہوئے۔
خیبر پختون خوا حکومت کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6 ہزار 277 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیلاب متاثرین کو 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا مالی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوابی کو 5 کروڑ روپے اور ڈی آئی خان کو 2 کروڑ 6 لاکھ روپے کا مالی ریلیف دیا گیا ہے۔
[ad_2]