[ad_1]

طبی بورڈ نے شہباز گل کو تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ قرار دیدیا

پمز اسپتال کے طبی بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ قرار دے دیا۔

میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کے 10 ٹیسٹ اور 6 ایکسرے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر کسی قسم کے تشدد کے ثبوت نہیں ملے، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کسی بھی وقت اسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس شہباز گل کو اسپتال سے تھانے منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کرسکی،پولیس شہباز گل کو صبح اسپتال سے کچہری بخشی خانے منتقل کرکے عدالت میں پیش کرنا چاہتی ہے۔

پولیس کی جانب سے شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *