[ad_1]

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد دن بھر رہنے والی گرمی اور حبس کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایئرپورٹ، ملیر، گلشن حدید، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نمائش چورنگی، بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، کارساز، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد اور ٹنڈو الہ یار کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

شمال مشرقی بلوچستان کے علاقے شیرانی، دھاناسر، لوئی بند اور کنجوغی میں تیز ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *