[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق شہبازگل کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور فواد چوہدری کی جانب سے بھی شہباز گِل کی گرفتاری پر ردِ دیا گیا ہے۔

مراد سعید کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے، کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے۔

مراد سعید نے ایک تصویر بھی ٹوئٹ کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی پر حملہ آور ہوئے، اسٹنٹ پر تشدد کیا، شہباز گل کو اغواء کر لیا گیا۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گِل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے۔

شہباز گِل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک اپنے بدترین سیاسی بربریت کے دور سے گزر رہا ہے۔

زباں بندی نہی ہوگی، جبر کا نظام نہیں چلے گا۔

جس سے ہے مجھے ربط وہ ہے کون، کہاں ہے۔

الزام کے دینے سے تو الزام نہ ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *