—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ملکی اداروں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

بلوچستان کے علاقے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا دراصل پاکستان کی سالمیت اور یک جہتی پر وار کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست کو گندا کرنے کی کوشش کی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ہرزہ سرائی کے معاملے کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *