[ad_1]
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر دو نمبر آدمی ہے، یہ تحریک انصاف کا نامزد کردہ نہیں، متنازع شخص ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پلانٹڈ آدمی کو تحریک انصاف قبول نہیں کرسکتی، الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے گیارہ ارکان کے استعفے قبول کیے، ہمارے سب ممبران نے استعفے دیئے ہیں، الیکشن کی طرف جانا ہے تو پورے ملک میں الیکشن کروائیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنانے کا اعلان کیا ہے۔
[ad_2]