[ad_1]

پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کرکے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز واپس لیے جائیں، محمود اچکزئی

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کی مضبوط جماعت کے لیڈر ہیں۔

پشین میں اپوزیشن جلسے سے خطاب میں اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کرکے عمران خان کے خلاف کیسز واپس لیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی سب سے مضبوط جماعت کے لیڈر ہیں،ان کےخلاف مقدمات واپس لیے جائیں۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے بادشاہ کی طرح بینظیر بھٹو کو این آر او دے کر 25 برس کے 9 ہزار کیسز واپس لیے تھے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے جو بھی تھا، مگر آج پارلیمنٹ کا سب سے مضبوط لیڈر ہے۔

اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ آئین اور قانون پر عمل ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدی جیلوں سے باہر آجائیں گے۔

اختر مینگل نے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی فارم 47 والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، بلوچستان میں ایسے لوگ کامیاب کرائے گئے جن کو ان کے محلے والے نہیں پہچانتے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *