[ad_1]

پنجاب کا کینسر کا پہلا سرکاری اسپتال 240 بستروں پر مشتمل ہوگا، سلمان رفیق

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کینسر اسپتال 6 منزلہ اور 240 بستروں پر مشتمل ہوگا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 6 منزلہ اسپتال 240 بستروں پر مشتمل ہوگا، جہاں کینسر کے مریضوں کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

سلمان رفیق نے محکمہ صحت میں آنکولوجی ایکسپرٹس سے ملاقات کی اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور پر تبادلہ خیال کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کےلیے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر کیئر اسپتال بنانے جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ اسپتال میں آنے والے کینسر کے مریضوں کوہرقسم کی جدید سہولت دستیاب ہوگی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *