[ad_1]

پنجاب: بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اداروں سے اوور چارجنگ کا انکشاف

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اداروں سے اوور چارجنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ 

لاہور سے محکمہ توانائی پنجاب نے صوبائی اسمبلی، سول سیکریٹریٹ سمیت تمام سیکریٹریز کو خط لکھا ہے۔ 

محکمہ توانائی پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئسکو سرکاری محکموں سے اوور چارجنگ کر رہے ہیں۔ 

محکمہ توانائی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری ادارے بلز کی ادائیگی میٹر ریڈنگ کی تصدیق کے بعد کریں گے۔ 

محکمہ توانائی کے خط کے مطابق  تمام ادارے اپنی میٹر ریڈنگ کر کے بجلی کے بل کے ساتھ سرٹیفکیٹ اےجی آفس میں جمع کروائیں۔ 

خط کے مطابق لاہور ڈسکوز سے اوور بلنگ کا مسئلہ حل نہ ہو تو محکمہ توانائی پنجاب سے رابطہ کیا جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *