[ad_1]

آئی جی سندھ غلام نبی میمن---فائل فوٹو
آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹو

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ یقین ہے پولیس اب کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کر کے رہے گی۔

کندھکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کشمور، شکارپور اور گھوٹکی میں پہلے ڈاکو زبردستی اغوا کرتے تھے، اب ہنی ٹریپنگ کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ 6 ماہ میں 529 افراد کو ہنی ٹریپنگ سے بچایا ہے، پولیس نے کچے کے علاقوں کو سیل کیا ہوا ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھرپور طاقت سےجرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کریں گے، گھوٹکی اور سکھر میں اغوا کی وارداتیں زیرو کر دیں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پریا کماری کے کیس میں جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، امید ہے وہ جلد بازیاب ہوں گی، ضلع کشمور کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، اسلحہ کی روک تھام کے لیے سی ٹی ڈی کام کر رہی ہے جلد قابو پالیا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *