[ad_1]
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ پرائمری اور جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
وزیرِ تعلیم سندھ کے مطابق اگست 2023 میں ٹیچرز بھرتی پر عائد پابندی کو کابینہ نے ختم کر دیا ہے،اسکول ٹیچرز بھرتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا۔
سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں۔
[ad_2]