[ad_1]
کراچی میں 4 سال قبل بلدیہ ٹاؤن، مدینہ کالونی میں بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے شرافی گوٹھ، فیوچر موڑ سے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق شرافی گوٹھ میں فیوچر موڑ پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے کے نتیجے میں دہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم حمزہ نے 2020 میں بلدیہ، مدینہ کالونی میں اپنی ساس اور بیوی کو قتل کیا، قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔
گرفتار ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ گھریلو جھگڑے کے باعث میں نے اپنی ساس اور بیوی کو گولیاں مار کر قتل کیا اور واردات کے بعد میں 4 سال سے مفرور تھا۔
[ad_2]