[ad_1]

-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں آج اور کل تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مسلسل بلوچستان پر اثر انداز ہے، سندھ کے چند مقامات پر آج رات اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، شکارپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *