[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے گوادر سمیت بلوچستان کے 16اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے حکام نے الرٹ جاری کردیا۔

گوادر میں تباہ کن بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، جس سے متاثرہ محلوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے شہر کے 85 فیصد سے زیادہ حصے سے پانی نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں مقامی انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔

جہانزیب خان نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی پمپنگ مشینوں سے بھی بہت مدد ملی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *