علی امین گنڈا پور (فائل فوٹو)۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے چارسدہ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور شہید ایس پی اعجاز خان کے گھر چارسدہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے شہید اعجاز خان کی بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایس پی اعجاز خان نے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں اور افسران کے حوصلے بلند ہیں۔ حکومت اور عوام پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہید ایس پی اعجاز خان کی ییٹیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز خان شہید کے اہل خانہ کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ شہید کے اہل خانہ کو شہید پیکیج کے تحت مراعات دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید کی بیوہ پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی ہے تو حکومت تعاون کرے گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *