[ad_1]

انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی—فائل فوٹو
انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی—فائل فوٹو

کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے انٹر میڈیٹ کے نتائج میں رد و بدل کے کیس میں نامزد 6 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ سعید الدین، نسیم میمن، سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم، ظہیر الدین بھٹو کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

عدالت نے ملزمان کو 1، 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ کیس کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 29 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

محکمۂ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق ملزمان پر انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

محکمۂ اینٹی کرپشن کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان پر انٹر میڈیٹ پری میڈیکل 2022ء کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *