[ad_1]

رانا آفتاب
رانا آفتاب

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار رانا آفتاب نے کہا ہے کہ وہ کل کا انتخاب جیتیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آفتاب نے کہا کہ ہمارے ارکان کو اسمبلی میں نہیں لایا جا رہا۔

انکا کہنا تھا کہ قائد ایوان کے انتخاب کےلیے ایوان مکمل نہیں ہے، ہاؤس مکمل کرنے کےلیے ہمارے لوگوں کو آنے دیا جائے۔

رانا آفتاب نے مزید کہا کہ ہمارے لیے عہدوں سے زیادہ اپنے کارکنوں کی زندگیاں عزیز ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا، وزارت اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلیے دونوں امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے عہدے کےلیے مریم نواز اور رانا آفتاب احمد خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *