[ad_1]

میرپوررخاص: پیپلز پارٹی نے ڈپٹی میئر، ٹاؤن چیئرمین کے لیے ٹکٹ جاری کردیے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے میرپور خاص کے ڈپٹی میئر اور ٹاؤن چیئرمین کےلیے ٹکٹ جاری کردیے۔

سیکریٹری اطلاعات ضلع میرپور خاص عبدالسلام میمن کے مطابق پارٹی نے سمیرا بلوچ کو ڈپٹی میئر کےلیے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

عبدالسلام میمن نے مزید کہا کہ پہلی بار خاتون کو ڈپٹی میئر کےلیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی نے ولی محمد ناریجو کو ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کے چیئرمین کےلیے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

ضلعی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈپٹی میئر اور ٹاؤن چیئرمین کےلیے انتخابات27 فروری کوہوں گے۔

یاد رہے کہ میرپور خاص کے ڈپٹی میئر اور ٹاؤن چیئرمین کے عہدے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *