[ad_1]

صاحبزادہ حامد رضا(فائل فوٹو)
صاحبزادہ حامد رضا(فائل فوٹو) 

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، 6 سال سے چل رہا ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ توہین نہیں ہونے دیں گے۔ 16 فروری کو جن آزاد ارکان کا نوٹیفکیشن ہوا ان کے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں۔ 

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاع ہے کہ دوسری پارٹیوں کے 5 سے 6 لوگ ٹوٹ رہے ہیں۔ میرے والد کبھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے نہیں رہے۔ ہمارا ن لیگ سے اتحاد تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2009 سے اب تک ن لیگ کے خلاف انتخابات میں لڑے ہیں۔ 

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ جیسے جیسے نوٹیفکیشن ہوں گے بیان حلفی جمع کراتے رہیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *