[ad_1]

بشریٰ بی بی کی زندگی کو لاحق خطرات پر اظہار تشویش، پی ٹی آئی اعلامیہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں بشریٰ بی بی کی زندگی کو دورانِ قید لاحق سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے  بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں قید رکھنے اور نہایت غیر معیاری کھانا دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پابندِ سلاسل قائدین اور سیاسی کارکنان کے بنیادی حقوق بحال کیے جائیں۔

 کور کمیٹی نے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے اور جماعت چھوڑنے پر مجبور کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فی الفور ہٹا کر کڑا محاسبہ کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے  ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل ساتھ سیاسی اشتراکِ عمل کی مکمل تائید و توثیق کی۔

 کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے اعتراف جرم پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے عدالتی تحقیقات کروائی جائے، انتخابات میں تحریک انصاف وفاقِ پاکستان کی زنجیر کے طور پر ابھری ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے وفاق کو کمزور کرنے کا باعث بنیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *