[ad_1]

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، دونوں جماعتوں نے  مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے حکومت سازی کےلیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی کی نمبر گیم پر  بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان آزاد ارکان سے رابطے کرنے کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی، مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کے دروان وزیراعظم کون ہوگا، اس پر ابھی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کے ایجنڈے پر نمبر گیم پوری ہونے کے بعد بات ہوگی۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری آج ہی لاہور پہنچے تھے۔

 آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *