[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا پر پابندیوں اور صحافیوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔

پاکستان میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز کے اجراء پر امریکی محکمۂ خارجہ نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق ایک اصول کے تحت ہم جاری قانونی معاملے پر تبصرہ نہیں کرتے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا اور باعلم شہری ہی کسی قوم اور اس کے جمہوری مستقبل کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملہ کرنے والوں کے عدم احتساب پر بھی تشویش ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پابندیاں آزادیٔ اظہار اور جمہوری عمل کے خلاف ہیں۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آزادیٔ اظہار سے متعلق تشویش ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *