[ad_1]

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی احمد علی شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ 26 سال کے شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *