پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے چیئرمین تحریک انصاف کے 2022ء تک قائد آصف علی زرداری تھے۔

ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی تو اپنے پرانے ساتھیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ 2022 تک پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے قائد آصف علی زرداری تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کو ایک سال میں آصف علی زرداری کا تراشا ہوا ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی پوری پارٹی اُس کے حوالے کردی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جس نے ساری عمر دوسروں کو دھوکے دیے ہوں، اُس کا دوسروں پر اعتبار کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوال تو یہ اس سب کے بعد کیا پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کےلیے کوئی شرم، کوئی حیا کا مقام ہے؟



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *