[ad_1]

کوشش ہے کوئی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی پنجاب میں نہ رہے، محسن نقوی

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کوئی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی پنجاب میں نہ رہے۔

محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپاکونڈلر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف واضح پالیسی اپنائی ہے، پنجاب حکومت وفاق کی گائیڈ لائنز پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے15ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

نمائندہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین نے کہا کہ انخلاء اور اس عمل کو ریگولیٹ کرکے دستاویزی شکل دینا اچھا اقدام ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *