[ad_1]

بیرسٹر گوہر----فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر—-فائل فوٹو

بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبر پختون خوا اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

نیاز اللّٰہ نیازی نے بتایا کہ بلوچستان سے منیر احمد بلوچ اور ان کا پورا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا جبکہ سندھ سے حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر نے مجھ سے اور میری ٹیم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، گزشتہ روز میں آفس میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھا، اکبر ایس بابر نے ویڈیو بنا کر میڈیا پر جاری کی جسے مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب اکبر ایس بابر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔

اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں، آج شام کو انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *