[ad_1]
لاہور کی احتساب عدالت نے نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، احد چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔
عدالت 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔
واضح رہے کہ احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
[ad_2]