9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے، ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد میں ہیں۔  

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جلد سماعت کی درخواست دائر کردیتے ہیں اور پیش نہیں ہوتے۔ ہم نے عدم پیروی کی بنیاد پر یہ درخواستیں خارج نہیں کیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عدم پیروی پر عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں سماعت کےلیے مقرر کی جائیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *