[ad_1]
تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے۔
وکیل علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھِین لے۔
علی ظفر نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آرہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی تصور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
علی ظفر نے کہا کہ جو چیئرمین پی ٹی آئی بنے گا وہ عارضی طور پر ہوگا، کسی قد آور سیاسی شخصیت کو چیئرمین بناتے تو مائنس ون کی بات ہوتی۔
دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس چیئرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی کا اول و آخر اور نظریہ ہیں۔
[ad_2]