چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

ترجمان بلاول ہاؤس نے پارٹی چیئرمین کی وطن واپسی کی تصدیق کردی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیسں کوئٹہ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کل روانہ ہوں گے۔

جمعرات کو کوئٹہ میں یوم تاسیس پیپلز پارٹی کے جلسہ رکھا گیا ہے، جس میں بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کارکنوں سے خطاب کریں ۔

کوئٹہ جلسے کے دوران 8 فروری 2024ء کو ہونے والے الیکشن کے حوالے پیپلز پارٹی کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورہ بلوچستان کے دوران پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *