[ad_1]

سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو--- فائل فوٹو
سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو— فائل فوٹو

سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکریٹری سینیٹ حفیظ اللّٰہ شیخ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں سینیٹرز اعظم نذیر تارڑ، سیف اللّٰہ ابڑو، سیف اللّٰہ خان نیازی، حاجی ہدایت اللّٰہ، منظور کاکڑ، ثناء جمالی، دلاور خان، حاجی ہدایت، محمد علی شاہ جموت اور فدا محمد شریک ہوئے۔

سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جو سینیٹرز بہرہ مند خان تنگی، منظور کاکڑ، ثناء جمالی، حافظ عبدالکریم اور دلاور خان نے جمع کرائی تھی۔

تحریکِ عدم اعتماد سینیٹ کے رولز 181 کے تحت پیش کی گئی تھی۔

اراکین نے متفقہ طور پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی کا چئیرمین منتخب کر لیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *