[ad_1]

امپائر کی مدد سے انتخابی نتائج کی چوری کا وقت گزر چکا، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امپائر کی مدد سے انتخابات کے نتائج چوری کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔

ن لیگی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹر  عرفان صدیقی کی طرف سے حقائق مسخ کرنے سے ن لیگ کو فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 1985ء میں بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو جلاطن تھیں، تب کے انتخابات کا بائیکاٹ پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے خلاف سازش تھی۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ 1990ء اور 1997ء کے انتخابات میں صادق آباد کے مقام پر پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، اس دوران آصف زرداری کو یرغمال بنا کر رکھا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2013ء کے انتخابات میں افتخار چوہدری کا کردار چھپا ہوا راز نہیں، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے لیے یکساں مواقع کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی تاریخی فتح حاصل کرے گی، اس یقینی فتح سے مخالف خوفزدہ ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *