[ad_1]
وفاقی حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں یہ درخواست بذریعہ اٹارنی جنرل دائر کی گئی ہے۔
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز کے تحت آرٹیکل 184 تھری کے تحت اپیل کا حق دیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے 11 اگست کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست کے دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق ’ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ 2023‘ کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آئین سے متصادم ہے، پارلیمنٹ ایسی قانون سازی کا اختیار نہیں رکھتی، پارلیمنٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی فیصلے میں 33 صفحات پر مشتمل جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ بھی شامل تھا۔
[ad_2]