[ad_1]

میرا انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر قانونی ہوگا، انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میری طرف سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر قانونی ہوگا۔ انتخابات کی تاریخ نگراں وزیراعظم نہیں دے سکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے میکنزم کو بحال کیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، نگراں حکومت جتنے وقت کے لیے رہے گی بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔ انتظامی مداخلت کے ذریعے عوام کو جو بھی ریلیف دے سکے ضرور دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے جڑی ہوئی ہیں، کرنسی کی غیرقانونی صنعت کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسمگلنگ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، نگراں حکومت ایک ماہ رہے یا ڈیڑھ ماہ یہ غیر اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی وقت کےلیے نگراں حکومت رہے گی، بھرپور طریقے سے کام کرے گی، میڈیا پر قدغن کا تاثر درست نہیں، بلاخوف و خطر قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین سے قسطوں میں بل وصولی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرنسی میں غیر قانونی انویسٹمنٹ کرنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *