[ad_1]

کراچی، حساس ادارے اور پولیس کی لیاری میں کارروائی، بھارتی جاسوس سمیت متعدد افراد گرفتار

ساؤتھ زون کی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک بھارتی جاسوس بھی بتایا گیا ہے۔

ملک بھر میں جاسوسی میں ملوث 1 بھارتی جاسوس سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں دوسرا پاکستانی سہولت کار ہے۔

 ملزمان سے 2 بھارتی پاسپورٹ، 1 پستول بمعہ راؤنڈز، پانچ لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ییں ۔

کراچی، حساس ادارے اور پولیس کی لیاری میں کارروائی، بھارتی جاسوس سمیت متعدد افراد گرفتار

ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم اکھل دیو بھارتی جاسوس ہے جو کہ پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا۔ 

ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دونوں ملزمان سے بڑے انکشافات متوقع ہیں جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *