[ad_1]

پاکستان، یو اے ای کے درمیان معاہدے سے متعلق مذاکراتی سفارشات منظور

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان معاہدے سے متعلق مذاکراتی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا اجلاس ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔ 

اجلاس میں کراچی بندرگاہ پر بلک اینڈ کارگو ٹرمینل کی تعمیر کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فرم بطور پیشگی ادائیگی ڈھائی کروڑ ڈالر دے گی، یہ رقم ناقابل واپسی اور نان ریفنڈ ایبل ہو گی۔ 

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی ملکیتی کمپنی اے ڈی پورٹ 5 سال تک سالانہ 30 لاکھ ڈالر ادا کرے گی، 5 سال بعد مزید دو سال پچاس پچاس لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی فرم کارگو ٹرمینل کی تعمیر کا کام اگلے ماہ شروع کرے گی، کابینہ کمیٹی نے کابینہ سے ترمیم شدہ کمرشل ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *