فائل فوٹو

لیہ میں تیز رفتار مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اڈا حافظ آباد میں پیش آیا۔

ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جارہی تھی کہ اس کا ٹائی راڈ کھل گیا اور وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *