[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور سی پیک کو مثالی منصوبہ بنانا ان کے عزم کا عکاس ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے 10سال میں اہم سنگ میل طے کیے۔ پاک چین اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کے لیے چینی صدر کی کاوشوں کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے دوسرے دور کی کامیابی کے لیے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *