[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں محرم کے دوران فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال اور محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا بتانا ہے کہ اجلاس میں کمشنر، ایڈیشنل آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز بھی شریک ہوئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی اقدامات اور لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محرم میں قیام امن کے لیے عوام اور علمائے کرام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *