[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کے معاملے پر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا بیان سامنے آگیا۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر حمید اللہ ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے اپنے ڈیمز ابھی 40 سے 50 فیصد بھرے ہیں، بھارت کے ڈیم بھریں گے تب وہ پاکستان کی طرف پانی چھوڑے گا۔

حمید اللہ ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 4 دریاؤں میں فی الحال سیلاب نہیں آ رہا۔ دریائے راوی اور چناب کے چند مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں پیر تک بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے 8 سے 10جولائی کے درمیان دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *