[ad_1]
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو بطور صدر مسلم لیگ ن بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا تھا اس درخواست پر لاہور ہائی کورٹ سماعت نہیں کر سکتی۔
نواز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں آفاق احمد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔
درخواست میں عمران خان، شیخ رشید، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور وزیرِ اعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017ء میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، عمران خان اور شیخ رشید نے نواز شریف کو سربراہی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 2018ء میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔
نواز شریف کا درخواست میں مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا ہے، مگر عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے نہیں ہٹایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کو پارٹی کی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔
[ad_2]