[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی او کے تحت نظر بند شہریوں اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت محکمۂ داخلہ سندھ اور پولیس حکام سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا مسئلہ ہے ۔

عدالت نے حاجی محمد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک شہری کی آزادی کا مسئلہ ہے، نظر بند کیے جانے والوں کے خلاف کیا مواد ہے؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم درخواست گزاروں کے خلاف مواد پیش کر دیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *