[ad_1]

اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب کیس میں شہزاد اکبر کی طلبی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ بے ضابطگی کے قومی احتساب بیورو (نیب) کیس میں شہزاد اکبر کی طلبی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر نے سماعت کی۔ شہزاد اکبر کے وکیل قاسم ودود عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوئے۔

قاسم ودود نے کہا کہ کیس کی انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا، انکوائری کو انویسٹی گیشن میں بدلنے کے باوجود انکوائری رپورٹ نہیں دی گئی۔

وکیل قاسم ودود نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ فراہم کرنا ضروری ہے، مگر اس کے باوجود ایسا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کی جانب سے اب ایک اور کال اپ نوٹس دیا گیا ہے، عدالت اسے معطل کرے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس پر ریمارکس دیے کہ ہم اس سے متعلق غور کریں گے۔

شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک پر نیب تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر نیب نے تاحال کوئی جواب جمع نہیں کرایا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *