[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ ہمارے 36 منتخب چیئرمینز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔

بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کےحوالے سے جاری بیان میں پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مخالفین کے فارورڈ بلاک اور حلف نہ اٹھانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندے مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے آج حلف اٹھا لیا ہے۔

کراچی کے 25 ٹاؤنز کے نمائندوں کی حلف برداری تقریبات مختلف سرکاری عمارتوں میں ہوئیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *