[ad_1]

عمران خان کے گھر کی تلاشی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، عامر میر

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک بیان میں عامر میر نے کہا ہے کہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں قائم 3 رکنی ٹیم نے کوئی سرچ آپریشن نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر لاہور گھر کی تلاشی کے لئے ایس او پیز طے کرنے گئے ہیں، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ گھر کی تلاشی دے دی گئی۔

کمشنر لاہور کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی ہے، جس نے گھر میں کوئی سرچ آپریشن نہیں کرنا بلکہ تلاشی کے لیے ضوابط (ایس او پیز) طے کرنے ہیں۔

کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم کے ہمراہ میڈیا نمائندے اور وکلاء بھی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک پہنچنے والی ٹیم عمران خان سے ملاقات بھی کرے گی۔

میڈیا کی جس ٹیم کو دورہ کروایا گیا تھا ،اسے گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی، لہٰذا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ گھر کی تلاشی دے دی گئی۔

دورسری طرف یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو گھر کی تلاشی کی اجازت دے دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *