[ad_1]

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف پولیس اور رینجرز کو الرٹ کر دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف پولیس اور رینجرز کو الرٹ کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تھی۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام پولیس اہلکار محفوظ ہیں۔

ترجمان کے مطابق سرچ ٹیمیں قرب و جوارمیں جائزہ لے رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے عمران خان کو اس صورتحال میں باہر نہیں جانے دے سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فائرنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جب عمران کو ریلیف مل گیا تو فائرنگ کون کر رہا؟

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ تشویش کی بات ہے مظاہرین کیسے فائرنگ کر سکتے ہیں؟



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *